نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹراجلاس کے بعدنئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔ این سی او سی کے مطابق
نئی پابندیوں کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیاگیاہے۔ کورونا، اومی کرون
10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی جبلہ سے
10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں 300 افراد شرکت کرسکیں گے۔
دووسری طرف 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں آوٹ ڈور 500 افراد شرکت کرسکتے ہیں اور مکمل ویکسی نیٹڈ افراد ہی انڈور تقریبات میں شرکت کرسکیں گے۔تعلیمی اداروں میں 12 سال سےکم عمر بچے ایس او پیز کے ساتھ اسکولز جائیں گے۔
جبکہ 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں مکمل ویکسینیٹڈ افراد 100 فیصد سینما جاسکیں گےاور 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں مکمل ویکسینیٹڈ افراد 50 فیصد سینما جاسکیں گے۔شادی ہالز سے متعلق این پی آئیز کا اطلاق 15 فروری تک نافذ رہے گا۔ نئی پابندیوں کے فیصلوں پر نظر ثانی 27جنوری کو کی جائے گی اورپابندیوں کا اطلاق 20 سے 31 جنوری تک ہوگا۔