چارسدہ: باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں ایم فل اور پی ایچ ڈی سپروائزرز کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ شعبہ اکنامکس اور ORIC کے اشتراک سے منعقد ہونے والی اس اہم تقریب کا مقصد تعلیمی سرپرستوں کی نگرانی کی مہارت اور معلومات کو بڑھانا تھا۔
سیشن میں NUML اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر مصطفیض احمد علوی کا خیرمقدم کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر مصطفیض علوی نے سپروائزر کے کردار کے شراکتی اور ریگولیٹری پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔شعبہ اکنامکس کے سربراہ محمد سہیل خان جو مرکزی فوکل پرسن اور آرگنائزر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔اس موقع پر اوریک ڈائریکٹر ڈاکٹر حامد علی خان بھی موجود تھے۔ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر سید سلیم شاہ اور تمام ڈیپارٹمنٹ کے فیکلٹی ممبروں نے بھی تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی۔اجلاس کے آخر میں وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد باچا خان یونیورسٹی نے بذات خود اجلاس کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر مصطفیض احمد علوی کو یونیورسٹی سووینئر بھی پیش کی اور انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تربیتی ورکشاپ سے ایم فل اور پی ایچ ڈی سپروائزرز کی تربیتی رہنمائی میں اہم کردا ر ادا کرتی ہے۔