ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے ،ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے نیتجے میں 6جوان شہید ہو گئے ہیں ہیلی کاپٹر گزشتہ رات گئے ہرنائی کے قریب گر کر تباہ ہو ا،میجر منیب،میجر خرم شہزاد،صوبیدار وحید،نائیک جلیل شہید ہوئے،سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب بھی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوئے میجر خرم شہزاد ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اور اٹک کے رہائشی تھے،پاک آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن پر تھا،دونوں پائلٹس سمیت تمام 6جوان جام شہادت نوش کر گئے،