تحصیل یکہ غونڈ میں آریانہ کے عنوان سے عظیم الشان مشاعرے کا اہتمام

تحصیل یکہ غونڈ میں مرکزی مومند پختوادبی ٹولنہ کے زیر اہتمام آریانہ کے عنوان سے عظیم الشان مشاعرے کا اہتمام۔مشاعرے میں پختونخوا کے نامور شعراء سمیت خواتین شعراء نے بھی شرکت کی۔ مہمند سر زمین پر خواتین شعراء کی مشاعرے میں شرکت تاریخی کارنامہ ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند کی لوئر تحصیل یکہ غونڈ حفیظ کور  ملک افضلی خان کے حجرے میں مرکزی مومند پختو ادبی ٹولنہ کے زیر اہتمام آریانہ کے نام سے ایک عظیم الشان مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن نذیر احمد نذیر مہمان خصوصی جبکہ ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے صدارت کی۔اس کے صوبہ بھر سے نامور شعراء ،ادبی ، سیاسی و سماجی شخصیات اور خواتین شعراء ثمینہ قادر،ڈاکٹر روشن کلیم،کلثوم زیب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔سابقہ ایم پی نثار مومند،ملک افضلی خان،ملک زاہد مومند،ملک سیف اللہ،شمس مومند،جلبل صافی،راقم مومند اور جمیل گل جمیل نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انکو روایتی قلعہ لونگی پہنائی جبکہ خواتین شعراء کو پختون روایات کے مطابق شالیں پہنائی گئ۔

اس موقع پر شعراء نے اپنے کلام سناکر حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔تقریب سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ مہمند سر زمین پر  ایک شاندار مشاعرے  میں خواتین کی شرکت بلا شبہ ایک تاریخی کارنامہ ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال  ۔ہی  ملتی۔سابق ایم پی اے نثار مومند کا کہنا تھا ک تمام مکاتب فکر کے لوگ اپنی مادری زبان کی ترقی و ترویج کےلئے مل کر کام کریں اور جلد ہی ضلع مہمند میں خواتین کےلئے ایک بڑے مشاعرے کا اہتمام کیا جائے گا۔صدر محفل ڈاکٹر اباسین یوسفزئی اور مہمان خصوصی نذیر احمد نذیر کا کہنا تھا کہ مہمند کے غیور سر زمین پر مشاعرے میں خواتین شعراء کی شرکت بلا شبہ ایک تاریخی کارنامہ ہے۔خواتین شعراء نے والہانہ استقبال کرنے پر مہمند عوام کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خواتین کو ھر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کے جوھر دکھانے کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ مہمانوں نے بہترین انتظامات اور کامیاب مشاعرے مے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket