تربیلا ڈیم انتظامیہ کا سپل ویز کھولنے کا فیصلہ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا اور پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے الرٹ جاری کردیا۔
تربیلا ڈیم کی سپل ویز کھولنے سے دریاٸے سندھ میں پانی کے بہاٶں میں اضافہ ہوجاٸیگا جس کی وجہ سے نارمل سے ہٹ کر سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
دریاٸے سندھ کے آس پاس رہاٸش پزیر علاقوں کے شہری محتاط رہے,دریاٸے سندھ میں پانی کے بہاٶں پر خصوصی نظر رکھیں,مال مویشیاں, ضروری سامان اور اہم کاعذات وغیرہ مناسب اور محفوظ مقام پر منتقلی کا انتظام کریں۔ غیر ضروری افواھوں پرکان نہ دھریں, ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کی ہیلپ لاٸن, اسسٹنٹ کمشنر یاڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے کنٹرول روم نمبر 09239220098/99پر اطلاع دیں۔