تور غر: پولیس لائن جدباء میں یومِ شہداء کے نام سے ایک تقریب منایا گیا جس کا مقصد شہداء پولیس کو خرج تحسین پیش کرنا تھا۔
ضلعی پولیس سربراہ بلال احمد (PSP) اور ڈپٹی کمشنر تورغر ضیاء الرحمان مروت نے یادگار شہداء پر سلامی دی اور پھول چڑھائے اور خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ تقریب میں ،میڈیا کے نمائندے، پولیس آفیسران تاجر برادری، سکولز کے سٹوڈنٹس، علاقہ معززین سمیت لواحقین شہداء پولیس، اور زندگی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تقریب میں شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملی نغموں، تقاریر کا بھی اہتمام گیا گیاتھا۔
تقریب میں مولانا طاہر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہیں جنہوں نے ملک کی بقاء اور سالمیت کے خاطر اپنے قیمتی جانوں کا نذرانے پیش کئے۔ انھون نے مزید کہا کہ شہید کبھی مرتا نہیں۔ ڈپٹی کمشنر ضیاء الرحمان مروت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جو امن کی فضاء قائم ہے یہ شہدائے پولیس کی قربانیوں کا مرہون منت ہے اور میں شہدائے پولیس کے ورثاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ہم اپنے وطن کی حفاظت کے خاطر قربانی دیتے رہیں گے۔ ہمارے عزم اور ارادے بلند ہے اور میں پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپنے پولیس شہداوں کویاد کرنے کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا۔ضلعی پولیس سر براہ تورغر بلال احمد (PSP)نے کہا کہ ہر دور کے اپنے ہیرو ہوتے ہیں اور ہر کسی کو اپنے ہیرو پر ناز ہوتا ہے۔ خیبر پختونخواہ پولیس کا آفیسران اور جوان شجاعت اور دلیری کے میدان میں ہیرو ہیں۔ اور زندہ قومیں ہمیشہ اپنے ہیروز کو یاد رکھتی ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس کے وہ افیسران قابل فخر ہیں جنہوں نے اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم شہداء پولیس کے نام سے ایک عمدہ اور روشن مثال قائم کی ہے۔ انہی روایت کو اپناتے ہوئے خیبر پختونخواہ پولیس ہر سال 04اگست کو یومِ شہدائے پولیس منانے کا فیصلہ ایک ایسی روایت کی ابتداء ہے جو اگے چل کر محکم ہو گی جو شہدائے پولیس کے لواحقین کو احساس تفاخر اور عوام کو حوصلہ دینے کیساتھ ساتھ پولیس کے افسروں اور جوانان کے جذبوں کو آگے بڑھائے گی۔