ہریپور.گزشتہ روز تھائی لینڈ کے مشہور بدھ راہب آرایاوانگسو کا وفد کے ہمراہ جولیاں اسٹوپہ کا دورہ کیا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے ساتھ پاکستان کی سلامتی اور امن کے لیے دعا کی۔
بدھسٹ راہب کا کہنا تھاکہ پاکستان میں بدھا مت کے تاریخی مقامات کی دیکھ بھال سےمطمئن ہیں انہوں نے ڈایریکٹر آرکیالوجی خیبرپختونخوا ڈاکٹرعبدالصمد کا شکریہ ادا کیا ۔ڈایریکٹر آرکیالوجی خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد کا کہنا تھا کے پورے خیبرپختونخوا میں مختلف آرکیالوجی ساہیڈ پر تزئین و آرائش اور بحالی کا کام جاری ہے ہماری یہ کوشش ہے کے دیگر ممالک سے آنے والے افراد کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں اور پاکستان میں ریلیجس ٹورازم کو فروغ ملے .انہوں نے تھائی لینڈ کے بدھسٹ وفد کو جولیاں اسٹوپہ پر تفصیلی بریفننگ دی وفد جولیاں کے بعد ٹیکسلا ،سوات،تخت بائی،اور پشاور کا دورہ بھی کریں گے وفد نے جولیاں اسٹوپہ میں مذہبی رسومات ادا کی اور پاکستان کی سلامتی اور امن کے لیے دعا کی.