جاپانی کوہ پیماؤں نے کوہ ہندوکش کی سب سے اونچی چوٹی تریچ میر سرکرلی

پشاور: دو جاپانی کوہ پیماؤں نے کوہ ہندوکش کی سب سے اونچی چوٹی تریچ میر سرکرلی

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے کوہ پیماؤں کو خوش آمدید کہا گیا۔

ترجمان ٹورازم اتھارٹی  کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے چوٹی سر کرنے پر اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ہے۔

اس سے قبل آخری بار 2016میں دو فرینچ انجینئروں نے یہ چوٹی سر کی تھی۔

دو جاپانی کوہ پیماؤں 44سالہ کازویا ہائیریڈ (Kazuya Hiraide)اور 38سالہ ہینرو ناکاجیما(Henro Nakajima)نے2019ء میں اس چوٹی کو سرکرنے کی کوشش کی تھی مگر ناکام رہے۔

تاہم اس بار دونوں کوہ پیما 7708میٹر بلند چوٹی پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔وادی تریچ کے آخری گاؤں شاگروم سے ہوکر5200میٹر اونچائی پر واقع بیس کیمپ پہنچ کر چوٹی کی طرف سفر کا آغاز کیا۔ چھ دن تک مسلسل چڑھتے رہے، خوش قسمتی سے موسم نہایت سازگار رہا اور وہ چوٹی پر پہنچ گئے۔

 جاپانی کوہ پیماؤں کا کہنا ہے کہ بیس کیمپ سے اوپرمکمل نیا راستہ اختیار کیا جسے مسقبل میں چوٹی سر کرنے والے اپناتے رہیں گے۔اپنے بعد آنے والوں کے لئے ایک نشان چھوڑ آئے ہیں جوان کے لئے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

دونوں کوہ پیما کوہ ہندوکش کے چترال میں واقع دوسری چوٹیوں نوشاق اور استورنال کو سرکرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دونوں کوہ پیما 2019ء میں راکاپوشی، 2017ء میں شسپر، 2013ء میں دیران اور 2004ء میں سپانٹیک کی چوٹیوں کو سر کرنے کی ریکارڈ رکھتے ہیں۔

دونوں کوہ پیماؤں نے چترال کی عوام کی جانب سے شاندار استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket