جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران اہم دہشت گرد ہلاک۔ دہشت گرد خود کش جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوا
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے علاقے اسپنکی میں خفیہ اطلاع پر جمعرات 16 فروری کو آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران خود کش بمبار نیک رحمان محسود عرف نیکرو ہلاک ہوگیا۔ خود کش بمبار فائرنگ کے تبادلے میں خودکش جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوا۔
ہلاک دہشت گرد لوگر ،افغانستان سے پاکستان آ یا تھا۔ ہلاک مذکورہ دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے جنگجوؤں عظمت اللّٰہ اور خیربان کا قریبی ساتھی تھا۔ دہشت گرد ماضی میں سیکیورٹی اداروں پر کیے گئے متعدد حملوں میں بھی ملوث رہا تھا۔