جنوبی وزیرستان میں 4 اگست یوم شہداء پولیس عقیدت واحترام سے منایاگیا

وانا:  جنوبی وزیرستان میں 4 اگست یوم شہداء پولیس بڑی عقیدت واحترام سے منایاگیا۔ اس حوالے سے مرکزی تقریب جنوبی وزیرستان لوئروانا انتظامیہ ہال میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں ہرمکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کرنے کے علاوہ پولیس شہداء لواحقین ،ڈپٹی انسپکٹرجنرل فرانٹئیرکور (South PK)اور سکاؤٹس فورس کے بریگیڈیئر،ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر,اسسٹنٹ کمشنروانا قومی مشران نے شرکت کی،
مقررین نے کہاکہ پولیس شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گااور خیبرپختونخوا پولیس ہمارا فخر ہے.
انہوں نے کہاکہ وزیرستان پولیس نے مشکل حالات میں کام کیاہے اس موقع پر شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین میں اعزازی انعامات تقسیم کئے گئے
قومی عمائدین نے کہاکہ ہمیں پولیس کی مسلسل بہادری پر فخر ہے، ہم ملکی سلامتی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے پولیس فورس کے شانہ بشانہ ہے۔ اس موقع پر پولیس شہداء کے لئے دعا کی گئ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket