خیبرپختونخوا میں بجلی شارٹ فال 1389 میگاواٹ تک پہنچ گیا

 پشاور:  پشاور میں بجلی کی طویل بریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کے تمام علاقوں میں 10 سے 15 گھنٹے بجلی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

پیسکو کے مطابق خیبرپختونخوا میں بجلی شارٹ فال 1389 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ جبکہ صوبے میں بجلی کی طلب 2952 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔

پیسکو کا کہنا ہے کہ سسٹم میں اسوقت 1563 میگاواٹ کی ترسیل جاری ہے۔صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر  جاری ہے اور میدانی علاقے بھی گرمی کی شدید لہر کے زیر اثر ہونگے۔ ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں کل تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے اوربعض علاقوں میں شام کے وقت تیز ہوائیں چلیں گی ۔ہیٹ ویو کے مدنظر پی ڈی ایم اے نے ایمرجنسی صورتحال کیلئے متعلقہ ادروں کو احکامات جاری کیے ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket