خیبرپختونخوا کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ ریسلنگ 7 مارچ سے

پشاور:پشاور یونیورسٹی کے رجسٹرار سیف اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کے سلسلے میں ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کے تحت ریسلنگ کے ٹرائلز کی میزبانی اور آرگنائزنگ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کو دی گئی ہے جو پشاور یونیورسٹی کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے’وہ  ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے احاطے میں منعقدہ پریس کانفرنس کررہے تھے .

رجسٹرار پشاور یونیورسٹی سیف اللہ نے ریسلنگ کے اوپن ٹرائلز کے شیڈول کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے پشاور یونیورسٹی میں سات مارچ کو کھلاڑیوں کے ویٹس ہوں گے جبکہ ریسلنگ ٹرائلز آٹھ مارچ کو ہوں گے مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں گیارہ مارچ کو ویٹس ہوں گے جبکہ ٹرائلز بارہ مارچ کو ہوں گے ‘سوات میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج میں پندرہ مارچ کو ویٹس جبکہ سولہ مارچ کو اوپن ٹرائلز ہون گے ‘ہزارہ کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز ریجنل سپورٹس آفس ایبٹ آباد میں ہوں گے انیس مارچ کو ویٹس ہونگے جبکہ بیس مارچ کو ٹرائلز منعقد ہوں گے ڈیرہ اسماعیل خان کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان میں ہونگے 23 مارچ کو ویٹس جبکہ 24 مارچ کو ٹرائلز ہوں گے .

کوہاٹ اور بنوں ریجن کے کھلاڑیوں کے ویٹس چھبیس مارچ اور ستائیس مارچ کو اوپن ٹرائلز کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ہوں گے’انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت گیارہ سے پچیس سال کے کھلاڑیوں کو مواقع دئیے جارہے ہیں بارہ مختلف گیمز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ملک بھر میں شروع ہیں’ریسلنگ کے ٹرائلز دس مختلف ویٹ کیٹیگریز میں منعقد ہوں گے جو 57 کے جی سے لے کر 125 کے جی تک ہوں گی ہر کیٹیگری سے دس بہترین کھلاڑی اور دو باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا اس طرح پانچ ریجنز ‘اضلاع سے بارہ بارہ کھلاڑی منتخب کئے جائیں گے اور مجموعی طور یر 72 کھلاڑی بنیں گے جو انٹر پراونشل مقابلوں میں شرکت کریں گے اس میں سے بھی بہترین کھلاڑی منتخب کئے جائیں گے اور اس میں بھی ہر صوبے کی سطح پر بارہ بارہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جس کے بعد ان کے درمیان قومی سطح کے مقابلے ہوں گے اس میں بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا اور پاکستان کی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا بہترین کھلاڑیوں کو ٹریننگ اور مقابلوں کے لئے غیر ملکی دوروں پر بھی بھجوایا جائے گا اور غیر ملکی کوچز سے ان کی تربیت بھی کرائی جائے گی جس کا مقصد کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کے مقابلوں کے لئے تیار کرنا ہے تا کہ دنیا بھر میں مختلف گیمز میں پاکستان کے کھلاڑی ایشین گیمز’سائوتھ ایشین گیمز’اولمپکس اور دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں کامیابیاں حاصل کرکے ملک و قوم کانام روشن کریں.

انہوں نے کہا کہ صوبے کی 33 جامعات میں سے پشاور یونیورسٹی کو ان ٹرائلز کی نگرانی اور آرگنائزنگ کے لئے منتخب کیا گیا ‘ پہلے ڈویژنل ‘پھر صوبائی اور پھر قومی مقابلے ہوں گے ‘صوبائی سطح پر ونر دس کھلاڑیوں کو دس دس ہزار روپے ‘رنر اپ کو پانچ پانچ ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالوں کو تین ‘تین ہزار روپے فی کھلاڑی انعام دیا جائے گا ٹرائلز کے تمام ترمعاملات کی ذمہ دار ی ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کو دی گئی ہے ریسلنگ ٹرائلز میں پندرہ سے پچیس سال کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں.

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket