پشاور: خیبر پختونخوا میں بدھ سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی گئ ہے۔
محمکہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ وقفے وقفے کے ساتھ تین دنوں تک جاری رہے گا۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ڈی آئی خان سے ریکارڈ کیا گیا۔
پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔