صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیرصدارت ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام کے حوالے سے اجلاس جس میں صوبے میں ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کے زیر صدارت اجلاس میں میں پورے صوبے میں ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔ پروگرام کے تحت ضم اضلاع کے 38 اور باقی اضلاع کے 1170 ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں گریڈ۔6 سے گریڈ۔ 12 تک کے 2 لاکھ 41 ہزار 6 سو طلباء و طالبات کو ڈیجیٹل لٹریسی کی تربیت دی جائے گی۔
وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ منتخب سکولوں میں آئی ٹی لیبز کی اپ گریڈیشن کے علاوہ ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ایک انکیوبیشن سنٹر بھی قائم کیا جائے گا۔ جسمیں سکولوں سے منتخب 10 ٹیمیں جس میں فی ٹیم 2 ممبرز ہوں گے۔ کو 6 ماہ کی تربیت دی جائے گی۔ جبکہ دوران تربیت طلباء کو 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان تربیت یافتہ طلباء و طالبات کے درمیان سالانہ مقابلہ بھی ہوگا۔ جس میں پہلی پوزیشن پر آنے والی ٹیم کو 2 لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔
شہرام خان ترکئی نے مزید کہا کہ کہ اس پروگرام کا آغاز 10 اضلاع پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہاٹ اور دیر لوئیر سے کیا گیا ہے۔ جن کے منتخب سکولوں میں یہ پروگرام فیز وائیز جاری رہے گا۔ جبکہ بعد میں مزید اضلاع تک اس پروگرام کو توسیع دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پروگرام کے لئے پی ایم یو کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور ٹرینرز کا انتخاب مکمل ہے۔ جو کہ متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے وساطت سے آئی ٹی ٹیچرز کو تربیت دیں گے اور منتخب سکولوں میں جاری تربیت کی مانیٹرنگ کریں گے ڈیجیٹل لٹریسی کے ہفتہ وار کم از کم چار کلاسز ہونگی۔