پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے لیئے فلڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے دریائے سوات میں خوازہ خیلہ اور اس سے منسلک ندیوں/ نالوں میں اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی ہے۔
سیلاب کی سطح 227899 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔جو دریا/نالوں کے آس پاس رہنے والی آبادی کے لیے خطرناک صورتحال کا باعث بن سکتی ہے۔-پی ڈی ایم اے کاضلعی انتظامیہ سوات،دیرلوئر،مالاکنڈ،مہمند،چارسدہ،مردان،نوشہرہ اور پشاور کو مراسلہ جاری۔
۔ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اوراحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہیں۔ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو حساس علاقوں کی آبادی کی نشاندہی کرکے حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سوات: سوات میں ایمرجنسی نافذ۔ کئی مقامات پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچا دی۔ کئی ہوٹلز سیلاب کی زد میں آگئے۔
محکمہ ریلیف نے ایمرجنسی کے نفاذ کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا. سوات۔ ضلع کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے 30 اگست ایمرجنسی نافذ العمل رہے گی.
دریاٸے کابل میں پانی کا بہاٶ 116400کیوسک, پانی کابہاٶ مزید بڑھنے کا خطرہ ہے, دریاٸے کابل اور اس سے ملحقہ ندی نالیوں کے قریب رہاٸش پزیر افراد فوری طور اپنے قیمتی سامان, اہم دستاویزات اور مال مویشیاں محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔
مردان: ہوتی کلپانی میں سیلابی ریلے کا حطرہ۔
تمام ناظمین اور کونسلرز کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آگاہی کیلئے اعلانات کریں۔
نوشہرہ :میں فلڈ ایمرجنسی (ہنگامی حالات) نافذ
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے اگلے 24 گھنٹوں ضلع نوشہرہ میں بہت ہاٸی لیول (300000کیوسک) سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ضلع بھر میں فلڈ ایمرجنسی (ہنگامی حالت) کے نفاذ کا اعلان کردیا.
ایمرجنسی نافذ ہونے کی صورت میں تمام نجی تعلیمی ادارے, ہسپتال, پراٸیویٹ بلڈنگز و گاڑیاں ضلعی انتظامیہ کے براہ راست انتظامی کنٹرول میں رہیں گے تاکہ ایمرجنسی صورت میں لوگوں کے معالجے اور محفوظ مقام پر منتقلی کا انتظام کیا جاسکے۔
صوابی:دریائے سندھ میں صوابی کے مقام پر پانی کی آمد 2لاکھ 61ہزار600کیوسک اور اخرج 2لاکھ 61 ہزارکیوسک
تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 58 لاکھ 27 ہزار ایکڑ فٹ کیوسک ریکارڈ۔