پشاور:خیبر پختونخوا کے 29 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم
پانچ روزہ پولیو مہم آج سے 20 جنوری تک جاری رہے گی۔ ضلع خیبر میں دو روز اضافی 22 جنوری تک مہم جاری رہے گی۔
پولیو مہم کے دوران 62 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے اور اس مقصد کے لیئے21 ہزار سے زائد پولیو ٹیم تشکیل دی گئی ہیں۔
پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے 42 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں۔ ادھر صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔
سات روزہ انسداد پولیو مہم کےدوران 9لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
سکیورٹی کے لیے چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں
پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور پولیو ورکرز کی حفاظت پولیس جوانوں کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں.
ہلمٹ جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں. اور ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.
ادھر اورکزئی میں بھی انسداد پولیو مہم اج سے شروع ہو گئی ہے اور پانچ روزہ پولیو مہم کیلئے 340 پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے ۔
اورکزئی ۔ سیکورٹی کیلئے 340 پولیو ٹیموں کساتھ 750 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔