لاشاری فلمز اور انسائیکلو میڈیا کی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔
مولا جٹ نے 150 کروڑ روپے کا عالمی بزنس کرلیا ہے، دُنیا بھر سے 102 کروڑ اور پاکستان سے 48 کروڑ روپے سمیٹنے والی مولا جٹ اب 200 کروڑ کے ہدف کے بہت قریب پہنچ گئی ہے۔
پاکستان سمیت بیرون ملک بھی فلم شائقین ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کو سراہا رہے ہیں۔ رواں سال کی کامیاب بھارتی فلم آر آر آر کی مجموعی آمدنی 25 کروڑ 12 لاکھ کے مقابلے میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے 17 دن میں 25 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد کماکر اسے مات دے دی ہے۔‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ فلم کی نمائش اب بھی جاری ہے اور امید کی جارہی ہے کہ ایک اور ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔