سابق صوبائی وزیر بخت بیدار خان انتقال کرگئے

لوئر دیر: سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر قلیل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ بخت بیدار خان عارضہ مبتلا تھے اور دو دنوں سے پشاور کے نجی ہسپتال میں داخل تھے۔مرحوم بخت بیدار خان نے 1988 میں عملی سیاست کا آغاز کیا تھا۔وہ 1993 میں پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

 بخت بیدار خان دو بار صوبائی اسمبلی کے ممبر رہے۔ بخت بیدار خان دو دفعہ صوبائی وزیر بھی رہے۔بخت بیدار خان اس وقت پیپلز پارٹی لوئر ملاکنڈ ڈویژن کے صدر تھے۔ مرحوم بخٹ بیدار خان کہنہ مشق اور سینئر سیاستدان تھےطالبانائزیشن کے دور میں وہ آدینزئی قومی جرگہ کے چیئرمین بھی رہے تھے اور بالخصوص آدینزئی کی ترقی میں ان کا کلیدی کردار تھا۔

مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں ترناو آدینزئی میں شام ساڑھے چھ بجے ادا کی جائے گی۔ مرحوم بخت بیدار خان نے 64 سال کی عمر میں وفات پائی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket