شمالی وزیرستان: تحصیل ٹیچنگ ہسپتال میرعلی میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم

شمالی وزیرستان: مذاکرات کی کامیابی کے بعد تحصیل ٹیچنگ ہسپتال میرعلی میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم، طبی سروسز بحال ہوگئیں
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وزیر صافی، اسسٹنٹ کمشنر میرعلی ڈاکٹر صادق علی اور تحصیلدار غنی الرحمان کی مخلصانہ کوششیں بار آور ثابت ہوگئیں۔ میرعلی ہسپتال انتظامیہ اور سرکاری ڈاکٹروں و پیرامیڈیکس کے درمیان جاری کشمکش ختم ہوگئی۔

ڈی ایچ او، اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار میرعلی کی نگرانی میں منعقد کامیاب مذاکرات کے بعد ڈاکٹروں نے دو دن سے جاری ہڑتال ختم کرکے تمام شعبوں میں علاج معالجہ شروع کردیا۔
مذاکرات کے نتیجے میں یہ طے پاگیا کہ تحصیل ٹیچنگ ہسپتال میرعلی میں سرکاری ڈاکٹرز و پیرامیڈیکس اور سرحد آرگنائزیشن کی زیرنگرانی عملہ اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔ مستقبل میں کسی قسم کے تنازعہ کی صورت میں خصوصی اجلاس بلایا جائے گا جس میں ڈی ایچ او، ضلعی انتظامیہ کے حکام، سینئر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس شامل ہوں گے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی موجودگی میں ڈی ایچ او سٹاف اور سرحد آرگنائزیشن کے تحت بھرتی عملے کی ویریفیکیشن بھی ہوگی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket