شمالی وزیرستان: دریائے ٹوچی میں پھنسے ہوئے پانچ بچوں کوزندہ نکال لیا گیا۔
شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل علاقے خڑ کمر کے دریائے ٹوچی میں 5 بچے دریا میں پھنس گئے تھے ۔ ضلعی انتظامیہ ، پاک فوج کے جوان اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے کوشش کرکے پانچوں بچوں کی زندگی بچا لی اور ان کو بحفاظت دریا سے نکال لیا۔ شمالی وزیرستان کے مشران ، ملکانان ، عمائدین اور عوام نے پاک فوج ، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ۔