شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

گزشتہ شب انسداد دہشت گردی کی آپریشن ٹیم کی میرانشاہ سے بنوں دہشت گرد ملزمان، مشتبہ گان کی منتقلی کے سکواڈ پر بمقام میر علی بائی پاس دہشتگردوں کا بڑا حملہ

 محکمہ انسداد دہشتگردی شمالی وزیرستان کی آپریشن ٹیم انتہائی اہم ملزمان/مشتبہ گان کو میران شاہ سے بنوں لے جارہی تھی کہ راستے میں بمقام علاقہ تھانہ میرعلی بائی پاس ضلع شمالی وزیرستان پہلے سے گھات میں بیٹھے دہشت گردوں نے اچانک اسلحہ آتشین سے نشانہ بناتے ہوئے جوانوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی اور ساتھ ہی ہینڈ گرینڈ بھی پھینکے۔ جوانوں نے دہشتگردوں کی گرفتاری اور اپنی حفاظت کی خاطر جوابی فائرنگ شروع کی۔

فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ فائرنگ تھم جانے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن میں چار دہشتگرد ہلاک پائے گئے جبکہ پانچ، چھ  دہشتگرد رات کی تاریکی اور جھاڑیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

 دہشت گردوں کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ اور فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے دو جوان زخمی جبکہ زیر حراست تینوں مشتبہ گان/ملزمان بھی ہلاک ہوئے۔ ہلاک شدہ دہشتگرد محکمہ انسداد دہشتگردی بنوں کو متعدد سنگین دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب تھے اور سیکیورٹی فورسز، پولیس پر حملوں، پولیس تھانہ کینٹ پر ہینڈ گرنیڈ حملے اور کنسٹیبل افتخار کی ٹارگٹ کلنگ سمیت کئی دہشت گردی کے وقوعات میں ملوث تھے۔ چاروں ہلاک دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہیں۔ فرار ہوئے دہشتگردوں کی گرفتاری کی خاطر علاقے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا کمبائنڈ سرچ آپریشن جاری ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket