شہدائے پولیس کے بچوں کے لئے خصوصی فن فئیر کا انعقاد

پشاور : شہدائے پولیس کے بچوں کے لئے خصوصی فن فئیر کا انعقاد کیا گیا، فن فئیر کا انعقاد مقامی پارک میں کیا گیا تھا جس میں شہید پولیس اہلکاروں کے بچوں سمیت ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی، ایس پی سٹی عتیق شاہ، ایس پی ہیڈ کوارٹر ظفر خان، ڈی ایس پی سٹی پٹرولنگ عثمان خان اور دیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی.

اس موقع پر شہداء کے بچوں کے لئے خصوصی طور پر انتظامات کئے گئے تھے، بچے سارا دن پارک میں جھولوں سے محظوظ ہوتے رہے جبکہ پولیس افسران بچوں کو جھولا جھلاتے رہے. فن فئیر کے موقع پر خصوصی ظہرانے، آئس کریم، برگرز اور جوس وغیرہ کا اہتمام کیا گیا تھا. اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی بچوں میں گھل مل گئے اور ان میں مختلف اشیاء تقسیم کیں۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پشاور پولیس کے چار سو کے قریب جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، انہوں نے مزید کہا صرف رواں سال کے دوران فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے اب تک 12 جوان شہید ہو چکے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز نے واضح کیا کہ ملک و قوم کی حفاظت اور پشاور کے باسیوں کے تحفظ کے لئے آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

فن فئیر کے موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے اور پولیس افسران اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ واضح رہے کہ فن فئیر کے انعقاد کا مقصد شہداء کے بچوں کو والدین کی کمی کا احساس نہ ہونے دینا تھ

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket