صحت کارڈ پروگرام بند ہونے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں: تیمور جھگڑا

صحت کارڈ پروگرام بند ہونے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، یہ صوبے کا اپنا پروگرام ہے، کوئی مائی کا لال اسے ختم نہیں کرسکتا۔
صحت کارڈ پروگرام وفاقی حکومت کے قطعی محتاج نہیں۔ صحت کارڈ کو ضروری قانونی تحفظ دینے کیلئے اگلی کابینہ اجلاس میں قانون سازی کی منظوری دیں گے، قانون سازی سے پختونخوا میں یونیورسل ہیلتھ کوریج لازمی ہوگی : وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا کا ٹوئیٹر پر اظہار خیال۔

سوشل میڈیا اور عوامی حلقی میں صحت کارڈ پروگرام کے اختتام سے متعلق افواہوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرصحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ صحت کارڈ پروگرام بند ہونے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، یہ صوبے کا اپنا پروگرام ہے، کوئی مائی کا لال اسے ختم نہیں کرسکتا۔ انہوں نے ان خیالات کے اظہار سماجی رابطوں کے ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ٹویٹس میں کیا۔ ان کے مطابق صحت کارڈ پروگرام وفاقی حکومت کے قطعی محتاج نہیں۔ صحت کارڈ کو ضروری قانونی تحفظ دینے کیلئے اگلی کابینہ اجلاس میں قانون سازی کی منظوری دی جائیگی۔ اس قانون سازی سے پختونخوا میں یونیورسل ہیلتھ کوریج لازمی ہوگی ۔

اپنے ٹویٹس میں وزیر سحت کا کہنا ہے کہ پختونخوا میں صحت کارڈ سے اب تک تقریباً 1.1 ملین افراد مستفید ہوچکے ہیں، انشاء اللہ اس پروگرام کو مزید مضبوط اور بہتر بنائینگے۔ صرف مارچ میں پختونخوا کے 80,000 سے زیادہ شہریوں نے صحت کارڈ سے استفادہ کیا۔ وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر خزانہ نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ فاقی حکومت عمران خان کے اُس اہم اقدام پر خاموشی اختیار کی ہے جو اب 150 ملین سے زیادہ پاکستانیوں کو مفت صحت سہولیات فراہم کررہاہے، پاکستان کے رہائشیوں اور صحت سہولیات فراہم کرنے والوں کو بھی یقین ہونا چاہئے کہ اس پروگرام کو واپس لینا اب ممکن نہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket