‘صوبائی انتخابات کے لیے 56 ہزار اضافی پولیس اہلکاروں کی ضرورت’

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ اسے آئندہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات کے لیے 56,000 اضافی پولیس اہلکاروں کی ضرورت ہوگی۔

منگل کے روز نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس , میں عام انتخابات کے تناظر میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلی دفعہ صوبے کے ضم اضلاع اور بندوبستی اضلاع میں عام انتخابات بیک وقت منعقد ہونگے۔ موجودہ صورتحال میں پولیس کی دستیاب افرادی قوت عام انتخابات کی سکیورٹی کے لئے ناکافی ہے۔

صوبائی حکومت کو ضم اضلاع اور بندوبستی اضلاع میں بیک وقت انتخابات کی سکیورٹی کے لئے 56000 سے زائد اضافی نفری درکار ہے۔

انتخابی مہم کے دوران اہم سیاسی قائدین کی سکیورٹی کے لئے فرانٹئیر کور کی 1500 نفری درکار ہے۔ بریفنگ میں مزید کہا گیا ہےکہ اگر سکیورٹی کی درکار اضافی نفری فراہم کی جائے تو صوبائی حکومت عام انتخابات کے لئے سکیورٹی فراہم کرنے کے قابل ہوجائے گی۔

وزیر اعلی متعلقہ حکام کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ اور سفارشات کی روشنی میں گورنر خیبر کو صورتحال سے تحریری طور پر اگاہ کریں گے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket