صوبائی حکومت نے تاریخی بازار قصہ خوانی کی تزئین و آرائش کی بحالی کا فیصلہ

صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں پشاور اپ لفٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت پشاور کی تاریخی قصہ خوانی بازار کی تزئین و آرائش اور اس کی تاریخی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی ٹریفک پشاور، پراجیکٹ انجینئر پشاور اپ لفٹ پروگرام، ڈائریکٹر ایسٹ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور، قصہ خوانی بازار کے تاجر رہنماؤں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں تاریخی بازار قصہ خوانی کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تاریخی بازار کی تزئین و آرائش کا کام رمضان المبارک میں ہی شروع کیا جائیگا اور اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر 24 گھنٹوں کے اندر تجاوزات کے خلاف میگا آپریشن کیا جائے گا جس کے لیے ڈائریکٹر ایسٹ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کو ذمہ داری سونپ دی گئی بازار کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے تمام سائن بورڈز پشاور صدر کے طرز پر یکساں سائز اور یکساں رنگ کے حکومتی خرچ پر بنائے جائیں اس کے علاوہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار بازار کے فٹ پاتھ قدیمی طرز پر جدید انداز میں ازسرنو بنائے جائیں گے بازار میں آج سے ہی دوکانوں سے باہر سامان رکھنے پر پابندی عائد کئی گی اور عارضی تجاوزات کے خاتمے کے لئے مستقل میونسپل اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا بازار میں دن کے اوقات لوڈنگ ان لوڈنگ پر پابندی ہوگی بازار کے تمام تاریخی عمارتوں کو بھی قدیمی طرز پر مرمت اور تزئین و آرائش کی جائے گی ابتدا میں آزمائشی طور پر کابلی گیٹ تا قصہ خوانی چوک کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت بحال کی جائے گی اور کامیابی پر اندرون شہر کے تمام تاریخی بازاروں کی اسی طرز پر تزئین و ارائیش اور تاریخی حیثیت بحال کی جائے گی اجلاس میں تاریخی بازار کو صرف پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص کرنے کی تجویز پر تجاویز طلب کر لی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے تاریخی بازار کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی کا کام فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے یومیہ رپورٹ طلب کر لی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket