صوبہ خیبر پختونخوا میں انسداد انتہا پسندی بارے بین الاقوامی کانفرنس

پشاور : خیبرپختونخوا سنٹر آف ایکسیلنس آن کاونٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم کے زیر اہتمام انسداد انتہا پسندی بارے ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

کانفرنس میں جنیوا کے ادارے گلوبل کمیونٹی انگیجمنٹ اینڈ ریزیلئنس فنڈ اور سنٹر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیئے گئے۔سنٹر کی استعداد کار کو بڑھانے اور بین الاقوامی تجربات کی روشنی میں انتہا پسندی کی روک تھام پر اتفاق کیا گیا۔ 

سیکرٹری اعلٰی تعلیم انیلا محفوظ درانی، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کُنڈی، سابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی جبکہ کانفرنس میں جنیوا سے آئے گلوبل کمیونٹی انگیجمنٹ اینڈ ریزیلئنس فنڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر خالد کوثر کی خصوصی شرکت کی۔ 

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پختونخوا اس وقت انتہا پسندی اور موسمیاتی تغیر کی زد میں ہے۔ انتہا پسندی کے سدباب اور معاشرے میں برداشت کے فروغ کیلئے ایسے مُکالمے ہونے چاہئیں۔ امن کے قیام اور انتہا پسند سوچ کی نفی میں خواتین کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

نصاب میں انسداد انتہا پسندی جیسے موضوعات سے متعلق کم از کم ایک ایک باب شامل کیا جائے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket