ضلع خیبر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم/ دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہیں ڈپٹی کمشنر خیبر شاہ فہد نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری،گاڑیوں کے سیاہ شیشوں پر ہوگا۔
غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل،ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، غیرمجاز/غیرقانونی اجتماع پر پابندی عائد ۔ دفعہ 144 کا نفاذ 20 اگست سے 30 اگست تک ہوگا۔
خلاف ورزی پر تعزیزات پاکستان کے سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاے گی۔ سیکورٹی کوارڈینیشن اجلاس میں حالیہ سیکورٹی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کیا گیا۔انسداد پولیو مہم کے دوران ورکروں کی سیکورٹی کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ضلعی پولیس سربراہ سمیت انتظامی افسران کو ضروری کارروائی کے لئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ