ہنگو: ضلع ہنگوکی آٹھ یونین کونسلز میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کااغاز کردیا گیا۔
انسداد پولیومہم کےدوران ضلع بھرمیں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے اورپولیوورکرزکےتحفظ کیلئے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیےگئے ہیں جس کےتحت ہنگو پولیس کے328سیکیورٹی اہلکار45پولیوٹیموں کےہمراہ سیکیورٹی کےفرائض سرانجام دے رہےہیں۔
اسلحہ کی نمائش کالےشیشے اورڈبل سواری پرپابندی عائدکردی گئی ہے۔ ضلع بھرمیں مختلف شاہراوں اورحساس مقامات پراضافی ناکہ بندیوں سمت پٹرولنگ موبائلزبھی سیکیورٹی انتظامات کاحصہ ہے۔تینوں سرکلزڈی ایس پیز، ایس ایچ اوزاورمتعلقہ پولیس افسران ان تمام عوامل کی نگرانی کیلئےفیلڈمیں موجود ہیں۔ڈی پی اوہنگوآصف بہادر کےمطابق پولیومہم ایک قومی فریضہ ہےاورہنگوضلعی پولیس اس فریضے کوخوش اسلوبی سےسرانجام دینےمیں کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہیں کرے گی تمام والدین اپنے پانچ سال سےکم عمرکے بچوں کوپولیو جیسی خطرناک بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئےپولیوکےدوقطرے ضرورپلائیں۔