Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, July 27, 2024

ضمنی انتخابات: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

پشاور: خیبرپختونخوا کے 8 قومی اسمبلی کے حلقوں پر 16 مارچ 2023 کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران نے انتخابی قوانین کے مطابق آج پشاور میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ صوبائ الیکشن کمشنر شمشاد خان نے ان سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والے ڈی آر اوز میں این اے 4 سوات کے لئے فرید اللہ، این اے 17 ہری پور کے لئے شوکت حسین، این اے 18 صوابی، رحم زادہ، این اے 25 اور این اے 26 نوشہرہ، کے لئے عبدالصمد خان ، این اے 32 کوہاٹ کے لئے انور اقبال، این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان کے لئے اعجاز احمد اور این اے 43 خیبر کے لئے شاہد علی شامل ہیں۔ ڈی آر اوز اپنے متعلقہ ریٹرننگ و اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے ان کے عہدوں کا حلف لیں گے جبکہ آر اوز بعدازاں پرئیذائیڈنگ افسران سے حلف لیں گے۔
شیڈول کے مطابق آج 3 فروری کو ریٹرننگ افسران نے پبلک نوٹس جاری کردیا۔ 6 سے 8 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے،
9 فروری کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست شائع اور 13 فروری تک ان کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔
ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 16 فروری تک متعلقہ ایپلیٹ ٹرائیبونل کے پاس جمع کرائے جاسکیں گی۔ ایپلیٹ ٹرائیبونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلہ 20 فروری تک کیا جائیگا۔
21 فروری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی۔ 22 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔ 23 فروری 2023 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری اور انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے۔ جبکہ پولنگ 16 مارچ 2023 کو ہوگی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket