پشاور: خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج 10 فروری سے شروع ۔
الیکشن کمشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل 14 فروری تک جاری رہیگا۔ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 16نشستوں پر ضمنی انتخابات 19مارچ کو ہوں گے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18فروری تک مکمل کی جائیگی۔
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں 22فروری تک دائر کی جاسکیں گی ۔
اپیلٹ ٹرائیبونلز ان اپیلوں کو 27 فروری تک نمٹائیں گے جبکہ 28 فروری کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی۔
امیدوار اپنے کا غذات نامزدگی یکم مارچ تک واپس لے سکیں گے۔
امیدواران کی حتمی فہرست 2مارچ کو جاری کی جائیگی اورانتخابی نشانات الاٹ کیے جائینگے۔