ضم اضلاع گیمز : ہاکی فائنل جنوبی وزیر ستان نے جیت لیا

پشاور:ضم اضلاع گیمز کے سلسلے میں ہاکی کا فائنل جنوبی وزیر ستان نے جیت لی ، فائنل میں ضلع خیبرکوسات چھ سے شکست۔ضم اضلاع میجر گیمز کے سلسلے میں ہاکی کے مقابلے خیبر پختونخوا کے تاریخی مقام اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے گرانڈ پر کھیلے گئے جس کے فائنل میچ میں جنوبی وزیرستان کی ٹیم نے کانٹے دار مقابلے کے بعد ضلع خیبر کو دو صفر سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فائنل میچ میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو دو گول سے برابر رہا تاہم فیصلہ پینلٹی ککس پر کیا گیا جس میں جنوبی وزیرستان کی ٹیم نے دو صفر سے برتری حاصل کرکے فائنل جیت لیا۔مہمان خصوصی ڈائریکٹر ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعوان حسین،محمد ایوب اور راحدگل ملاگوری سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ڈائریکٹورٹ آف سپورٹس مرجڈ ڈسٹرکٹس کے زیر اہتمام ضم اضلاع گیمز کے ہاکی ایونٹ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کی تاریخی مقام اور عظیم تعلیمی درسگاہ اسلامیہ کالج کے گرانڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔

فائنل میچ جنوبی وزیرستان اور ضلع خیبر کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں دونوں جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ وقت تک میچ دو دو گول سے برابر رہا جس کے بعد پینلٹی ککس پر فیصلہ کیا گئے پینلٹی ککس میں جنوبی وزیرستان کی ٹیم نے دو صفر سے کامیابی حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کرلی۔اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں ضلع خیبر نے مہمند کو صفر کے مقابلے میں سات گول سے جبکہ جنوبی وزیرستان کی ٹیم نے ایف آر کوہاٹ کو 2-3 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket