ڈیرہ اسماعیل خان : پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردارعلی امین خان گنڈہ پورکو عدالت کے حکم پر 6دن کیلئے جوڈیشل لاک اپ سنٹرل جیل ڈیرہ منتقل کردیا گیا.
کاغذات مکمل نہ ہونے پر پنجاب اور اسلام آباد پولیس علی امین گنڈہ پور کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ نالے جاسکی عدالت نے پنجاب اور اسلا م آباد پولیس کو کاغذات مکمل کرکے دوبارہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا.
علی امین خان گنڈہ پور کو گزشتہ رات ڈیرہ پولیس کی جانب سے مختلف مقدمات میں ہائیکورٹ ڈیرہ بنچ کے باہر گرفتار کیا گیا تھا جن کو تھانہ کینٹ منتقل کردیا گیا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری اس موقع پر موجود تھی سابق وفاقی وزیر کی ڈیرہ کے تین مقدمات میں ضمانت منظور ہوگئی۔