پشاور: آرمی اور پولیس کا لکی مروت میں کامیاب آپریشن۔
آپریشن میں بارہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق اظہر الدین گروپ سے ہے۔
ملزمان لکی مروت سے ٹانک کی طرف دہشت گردی کی کاروائ کے لئیے جا رہے تھے۔
آرمی اور لکی پولیس کی مشترکہ پارٹی نے بلاک لگا کر روکا۔ دہشت گردوں نے فائرنگ کی لیکن سیکورٹی فورسز محفوظ رہیں۔
پولیس نے راکٹ لانچر سے گاڑی کو نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
اظہر الدین گروپ لکی مروت میں پولیس کے خلاف دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث تھا۔ دسمبر 2022 میں چھ پولیس جوانوں کو شہید کیا تھا۔