لکی مروت حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

لکی مروت:- تھانہ صدر کے حدود پیروالا دبک موڑ کے قریب  رات کو شرپسندوں کے IED حملے میں شہید ہونے ڈی ایس پی لکی اقبال مومند سمیت شہید ہونے والے چاروں پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ آج پولیس لائن لکی مروت میں ادا کردی گئی ۔اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہداءکو سلامی پیش کی ۔

نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر بنوں سید اشفاق انور پاک فوج کے بریگیڈئر عمران،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت محمد اشفاق خان ،  ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالہادی ، ڈی پی او بنوں ضیاءالدین احمد ، پاک فوج کے افسران، 1122  سمیت ضلع کے پولیس آفسران ،جوانوں  اور دیگر سماجی و سیاسی شخصیات کی شرکت.

شہید ڈی ایس پی لکی اقبال مومند ،کانسٹیبل وقار  شہید،کانستیبل علی مرجان شہید اور کانسٹیبل کرامت اللہ شہید رات  کو تھانہ صدر کے حدود میں پیروالا موڑ کے قریب دوران ڈیوٹی IED دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت چاروں پولیس اہلکار شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔

رات کو پولیس چوکی ارسلا اور پیروالہ موڑ کے قریب پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں (4)چار افراد شہید جبکہ (6)چھ افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

شہداء میں (DSP) ڈی ایس پی شہید اقبال مہمند سکنہ پشاور آدیزئی متنی,شہید وقار گن مین سکنہ لنڈیواہ, شہید کرامت گنر سکنہ مٹورہ۔, شہید علی مرجان گنر سکنہ آدم زائی شاملِ ہیں۔

جبکہ زخمیوں میں سردار علی گن مین سکنہ پشاور, ہیڈ کانسٹیبل فاروق سکنہ چوارخیل۔
گل تیاز بائست خیل, اصغر سکنہ آدم زائی, امانت اللّٰہ سکنہ ابا خیل, عارف سکنہ عمر کلے شامل ہیں ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket