محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا کا انجنئیرنگ ٹیسٹ فیس کم کرنے کا اعلان

محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے انجنئیرنگ ٹیسٹ فیس کم کرنے کا اعلان کردیا. خیبرپختونخوا وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے  پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انجینئرنگ جامعات میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ فیس 500 روپے کردی گئی ہے.

انٹری ٹیسٹ کے لیے داخلہ فیس 2500 روپے سے کم کرکے پانچ سو روپےکی گئی ہے۔  کامران بنگش نے کہا کہ اب امیر اور غریب دونوں کے بچے انجینئرنگ یونیورسٹیز کے لیے ایٹا ٹیسٹ دے سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ رواں سال 21 ستمبر کو ایٹا کا ٹیسٹ منعقد کرائیں گے جبکہ انجینئرنگ کالجز داخلہ ٹیسٹ سے منفی مارکنگ کا اصول ختم کر دیا گیا۔ منفی مارکنگ ختم کرکے طلباء کے اعتماد کو بحال کیا گیا. 

انجنئیرنگ کالجز داخلہ ٹیسٹ میں طلباء 200 کے بجائے 100 سوالات کے جوابات دیں گے۔ ٹیسٹ کا 120 منٹ کا ٹائم کر دیا گیا ہے. کامران بنگش نے بتایا کہ طلبہ کو اطلاع دیتا ہوں کہ ٹیسٹ کے طریقہ کار کو تبدیل نہیں کر رہے۔

انھوں نے کہا کہ محکمہ اعلی تعلیم نے پیشہ ورانہ تعلیم کو پروموٹ کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ جن میں صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ کا قیام شامل ہے جبکہ ساڑھے تین ارب روپے سے زائد بیل آؤٹ پیکج جامعات کو ریلیز کر چکے ہیں. 

قبائلی اضلاع میں نئے ڈگری کالجز بنا چکے ہیں، جہاں کلاسز جاری ہیں اور ترجیحی بنیادوں پر لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سہولیات فراہم کیے ہیں. کامران بنگش نے مزید کہا کہ رواں سال 35 نئے ڈگری کالجز صوبے میں بنا رہے ہیں. صوبہ بھر کے کالجز میں نئے بی ایس بلاک بن رہے ہیں. 

پہلی دفعہ سیاسی وابستگی کے بغیر فزیبلٹی کی بنیاد پر 31 کالجز کی منظوری دے چکے ہیں. قبائلی اضلاع کے کالجز میں 1.7 ملین روپے کی لاگت سے سولرائزیشن کر رہے ہیں. کامران بنگش بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے صوبے میں اب تک چار نئی جامعات بنائی ہیں. جامعات اور کالجز میں سکالرشپس کے پانچ سکیمیں چل رہی ہیں۔ 

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket