مردان: پشاور سانحہ کے المناک واقعہ میں ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے 06 شہدائے پولیس کی نماز جنازہ سرکاری اعزازات کیساتھ اپنے آبائی علاقوں میں اداکی گئی۔مردان پولیس کے دستوں نے شہداء کو سلامی پیش کی۔
ڈی پی او ہارون رشید خان،سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس افسران و جوانوں نے نماز جنازوں میں شرکت کی۔
گزشتہ روز پشاور پولیس لائنز دھماکے کی المناک واقعہ میں ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے 06شہداء اے ایس آئی شیر بہادر خان سکنہ قاضی آباد جبر، سپاہی خالد خان اور سپاہی شرافت اللہ ساکنان گڑھی کپورہ، سپاہی محمد سید سکنہ کوہی برمول، سپاہی زاہد سکنہ غلہ ڈھیر اور سپاہی عرفان خان سکنہ ساڑو شاہ کے جسد خاکی اپنے آبائی گاؤں پہنچا دئیے گئے جن کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کی گئی۔
مردان پولیس کے دستوں نے شہداء کو سلامی پیش کی، پولیس افسران نے شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے اور شہدائے پولیس کی بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔ جنازوں کے موقع پر مقامی عوام اور مختلف مکتبہ فکر کے شہریوں کی آنکھ اشکبار دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی پولیس کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم،شہداء کی قربانیاں رائیگا نہیں جائیگی۔