رمضان المبارک کا آخری جمعہ جمعتہ الوداع (آج) جمعہ کو ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
ائمہ و خطیب اپنے خطبات میں اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔ اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی۔
ملک بھر میں مسلمان رمضان کے بابرکت مہینے کے اختتام کو اشک بار آنکھوں سے الوادع کہنے کے لیئے مساجد اور گھروں میں عبادات کا خصوصی انتظام کرتے ہیں۔دریں اثناء فلسطین کےمظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعہ کو عالمی یوم القدس بھی منایا جا رہا ہے۔