ملک بھر میں موسم کی صورتحال

بارشوں کا سلسلہ پاکستان پر آج شام سے اثر انداز ہوگا جو وقفے وقفے سے 16 جون تک جاری رہے گا. اس دوران گرج چمک کے طوفان بننے کے ساتھ معتدل سے تیز بارش اور تیز آندھی کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب, خیبر پختون خواہ ,سندھ, بلوچستان کے علاقوں میں آج سے بارشوں کا امکان ہے۔

سندھ:  سمندری طوفان کے زیر اثر 13 سے 15 جون کے دوران مکران بدین ٹھٹھہ کراچی حیدرآباد کیٹی بندر سجاول میرپورخاص شکارپور دادو تھرپارکر اور نوابشاہ لاڑکانہ جیکب آباد اور گردونواح میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا امکان بات کریں کراچی کی تو کراچی سمیت پورے سندھ میں 13 سے 15 جون کے دوران تیز جھکڑ چلنے کے امکانات موجود ہیں۔

بلوچستان: آج سے 15 جون کے دوران کوئٹہ زیارت کوہلو چاغی بارکھان لورالائی خضدار تربت آواران ژوب قلات نصیر آباد جعفر آباد اور گردونواح میں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ معتدل سے تیز بارشوں کا امکان گڈانی جیوانی مکران کے علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان موجود ہے

خیبر پختون خواہ:
آج رات سے 16 جون کے دوران گرج چمک تیز آندھی کے ساتھ معتدل سے تیز بارشوں کا امکان بنوں لکی مروت پشاور کوہاٹ ہنگو مردان صوابی کرک دیر سوات شانگلہ ڈیرہ اسماعیل خان بونیر کرم ایجنسی باجوڑ ایجنسی اور گردونواح میں گرج چمک تیز آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان موجود ہے

پنجاب:
 پنجاب میں 12 سے 16 جون کے دوران گرج چمک آندھی کے ساتھ معتدل سے تیز بارشوں کا امکان آج پنڈی اسلام آباد میں گرج چمک آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے

12 سے 16 جون کے دوران پنڈی اسلام آباد اٹک چکوال میانوالی تلاگنگ کلر سیداں جہلم سیالکوٹ کھاریاں گجرات نارووال ڈسکہ وزیر آباد لالہ موسیٰ پنڈ دادن خان اور گردونواح میں گرج چمک تیز آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

لاہور گوجرانوالہ فیصل آباد سرگودھا خوشاب جھنگ ساہیوال خانیوال بوریوالا وہاڑی میلسی قصور بہاولنگر حاصل پور چشتیاں اور گردونواح میں بھی گرج چمک آندھی کے ساتھ معتدل سے تیز بارشوں کا امکان ہے یہ سلسلہ 12سے 16 تک اثر انداز ہوگا۔

ملتان بہاولپور لیہ بھکر تونسہ ڈیرہ غازی خان رحیم یار خان خان پوراور مظفرگڑھ اور گردونواح میں بھی گرج چمک تیز آندھی کے ساتھ بارشوں کے امکانات موجود ہیں۔

کشمیر گلگت بلتستان سکردو چترال مظفر آباد بالاکوٹ ناران کاغان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

سمندری طوفان 14 یا 15 جون کو کیٹی بندر کچ یا انڈین گجرات کے علاقوں سے ٹکراۓ گا جس سے ان علاقوں میں بارشوں کاامکان ہے کراچی میں بھی بارش کا امکانات موجود ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket