پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 25 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے جبکہ 7539 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 63,272 ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح %11.91 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 6 افراد انتقال کرگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 986 ہوگئے ۔
خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 446 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار 983ہوگئی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 78 مریض صحت یاب ہوئے اورایک دن میں 11 ہزار 119 نئے ٹسٹ کئے گئے جس میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 5 ہزار 876 ہوگئی۔