ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا۔
مری میں آج اور کل طوفانی بارش برف باری کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری انتظامیہ ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے، مری میں آج برف باری کے امکانات 70 فی صد ہیں۔
موسمیات کے مطابق 22 فروری تک موسم کی صورت حال غیر یقینی رہے گی، آج پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختوں خوا میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
ادھر جنت نظیر وادی سوات میں برف باری سے وادی کی رونقیں بڑھ گئی ہیں، بالائی سوات نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے، جس کے بعد ملک بھر سے سیاح سوات پہنچ گئے ہیں۔