مہمند: پولیو بائکاٹ مہم ختم کر دی گئ

مہمند: تحصیل خویزی کونگ میں مطالبات کے حل کے لئے پولیو بائکاٹ مہم ختم کر دی گئ ۔
انتظامیہ اور احتجاجی کیمپ میں شامل مشران نے پرامن مذاکرات کر کے بائکاٹ مہم ختم کر دی ۔
دوسرے روز انتظامیہ کی طرف سے اے سی خویزی بائزی حبیب اللہ خان صاحب ، تحصیلدار خویزی طاہر خان ، ڈی ایس پی جان محمد صاحب ، ڈی ایس پی کوآرڈینیشن نادر شیر صاحب ایس ایچ او میرافضل صاحب جبکہ احتجاجی مظاہرین کی طرف سے تفسیر مومند نے مذاکرات کر کے احتجاج اگلے پولیو سیشن تک ختم کر دیا ۔

احتجاج میں عوام نے مطالبہ کیا تھا کہ تب تک پولیو مہم کا بائکاٹ کریں گے جب تک ہائی سکول کی منظوری ، بجلی کی ترسیل ، کھاد کی ترسیل اور لینڈ لائن فراہم نہ کی جائے ۔ انتظامیہ نے یقین دلایا کہ مسائل کے حل کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام شروع کریں گے

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket