نوشہرہ میں دو پولیس اہلکار شہید

پشاور: ضلع نوشہرہ کے علاقے جلوزئی میں جمعرات کو نامعلوم حملہ آوروں کی ایک چوکی پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیاض خان اور سجاد علی شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت استغفیر اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ نوشہرہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔

ضلعی پولیس کے مطابق پولیس اہلکار علاقے میں موبائل گشت پر تھے۔تین مسلح افراد ایک کار سے نکلے اور پولیس اہلکاروں کے چیکنگ کے لیے رکنے کا اشارہ کرنے پر پستول سے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ تیسرا پولیس موبائل وین کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket