نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے دی
پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے 21 رنز سے فتح حاصل کرلی، بابر اعظم 66 اور فخر زمان نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا گیا۔ دونوں ٹیمیں ہیملٹن کے سیڈن پارک میں مدمقابل آئیں، نیوزی لینڈ نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرلی۔
قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ کیویز بلے بازوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 194 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے فن ایلین نے 41 گیندوں پر 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ڈیون کونوائے 20 اور مچل سینٹنر 25 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
اس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم پہلے باؤلنگ کریں گے۔ کیچ پکڑیں گے تو نیوزی لینڈ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ فاسٹ باولر عباس آفریدی کا ڈیبیو بہت اچھا رہا ہے۔
خیال رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیویز نے شاہینوں کو 46 رنز سے شکست دے کر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا تھا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket