وزیر اعظم شہباز شریف چین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف چین کی ریاستی کونسل کے ہم منصب کی دعوت پر گئے ہیں، یہ ان کا وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ چین ہے۔
وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے ارکان بھی ہیں۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے قائدین اسٹریٹجک کوآپریشن پارٹنر شپ کا جائزہ لیں گے۔
اس دورے سے دونوں ممالک کےدرمیان وسیع تردوطرفہ تعاون کے ایجنڈے پر پیش رفت اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی رفتار مزید بڑھنے کی توقع ہے۔