وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو دس وفاقی وزراء میں شاندار کارکردگی پر تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
وفاقی وزیرمراد سعید نے بہترین کارکردگی میں پہلا نمبر حاصل کرلیا۔ وزارت مواصلات کی کارکردگی سب سے بہترین قرار پائی۔
وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب وزیر اعظم آفس میں ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔ بہترین کارکردگی پر مراد سعید کو پہلا انعام دیا گیا۔ وزارت مواصلات کی کارکردگی سب سے بہترین قرار پائی گئی۔
اس فہرست میں وفاقی وزیراسدعمرکادوسرا اورثانيہ نشتر کا تیسرا نمبر ہے۔شفقت محمود،شيريں مزاری اورخسروبختيار بھی پوزيشن حاصل کرنے والے وزرا میں شامل ہیں۔
ان کےعلاوہ معيد يوسف، رزاق داؤد، شيخ رشيد اور فخرامام بھی سرفہرست وزرا میں شامل رہے۔