ُکُرم کے نادار طلباء کیلۓ فری ٹیوشن اکیڈمی کا انعقاد

لوئر اور سنٹرل کرم کے غریب اور نادار طلباء کیلۓ فری ٹیوشن اکیڈمی کا انعقاد۔
116ونگ اور سہارہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے لوئر و سنٹرل کرم کے غریب و نادار طلباء کرام کیلۓ آرمی پبلک اسکول صدہ میں فری ٹیوشن اکیڈمی کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا باقاعدہ آغاز 5 جنوری 2023 کو کیا گیا۔ تقریب میں ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل سرفراز اقبال, علاقے کے چیدہ چیدہ مشران, سہارہ ویلفئیر آرگنائزیشن کے ممبران, ویلج چئیرمین, یوتھ اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ شریک تھے۔ مشرانوں نے اس اقدام کو بہت سراہا اور کہا کہ اس طرح کی ایکٹیویٹی منعقد کروانے سے اس پسماندہ علاقے میں بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلۓ ایک مثبت اقدام ہے۔ یہ اکیڈمی 5 جنوری سے شروع ہوکر 28فروری کو اختتام پذیر ہوگی جس سے تقریبا 200 تک غریب و نادار طلباء مستفید ہونگے۔
سہارہ ویلفئیر آرگنائزیشن کے صدر خلیل اللہ ہاشمی نے کہا کہ سہارہ ویلفئیر آرگنائزیشن اس پسماندہ علاقے میں مفت تعلیم, بیواؤں اور یتیموں کو مفت راشن, سردیوں میں گرم سوٹ اور رمضان میں رجسٹرڈ گھرانوں کو مفت پیکج کی فراہمی جیسے پروگرامات منعقد کروارہے ہیں۔ انھوں نے صاحب سرور لوگوں سے التجاء کی کہ ہمارے ساتھ اس مشن میں بھرپور ساتھ دیں۔
پروگرام کے اختتام پر لیفٹیننٹ کرنل سرفراز اقبال نے کہا کہ 116ونگ علاقے میں سیکورٹی امور کے ساتھ ساتھ علاقے میں تعلیمی, سیاحت, ترقیاتی کام اور سپورٹس سرگرمیاں منعقد کروارہی ہیں۔ انھوں نے علاقے کے عمائدین سے کہا کہ وہ علاقے میں امن و امان کے قیام میں سیکورٹی فورسز کا بھرپور ساتھ دیں اور اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket