ٹریفک پولیس پشاور نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کے لئے پلان تشکیل دے دیا

سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کے لئے پلان تشکیل دے دیا

شہر بھر میں 3 ایس پیز ، 13 ڈی ایس پیز ، سمیت 1035 وارڈنز تعینات ہوں گے.

چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے دفاتر سے بھی نفری کلوز کردی تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام رواں دواں ہوں.

چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کے مطابق آخری عشرے میں شہر میں رش کو کنٹرول کرنے کے لئے سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ 100 والنٹیئرز بھی اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔ٹریفک افسران رات گئے تک اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

ٹریفک حکام افطاری سے پہلے اور نماز مغرب کے بعد بلا تعطل ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے۔

شہر بھر میں تعینات 54 رائیڈرز پیٹرولنگ کریں گے جبکہ 18 فورک لفٹرز اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر میں نو پارکنگ ایریا اور تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ 

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket