پاراچنار: جرگہ کامیاب، ضلع کرم میں مکمل جنگ بندی ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق تیس رکنی جرگہ ضلع کرم میں مکمل جنگ بندی قائم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ اور اپر کرم، سے لیکر لوئر کرم تک ایک ہفتے سے جاری جھڑپیں اور فائرنگ کا سلسلہ مکمل طور پر روک گیا۔
یاد رہے 7 جولائی سے بوشہرہ گاؤں میں جائیداد کے تنازعے پر بنگش قبیلے کے دو گھروں کے درمیان ایک دیوار کی تعمیر پر جھگڑا شروع ہوا، جو فرقہ ورانہ شکل اختیار کرگیا اور بوشہرہ گاؤں سمیت پورے ضلع میں پھیل گئی۔
اپر کرم کے پاک افغان بارڈر سے متصل تری منگل-گیدو-پیواڑ، گاؤں اور مقبل۔کنج علیزئی-نستی کوٹ گاؤن سمیت پاڑہ چمکنی۔کڑمان۔بغکی گاؤں کے درمیان ایک ہفتہ تک کشیدگی رہی جبکہ لوئر کرم کے خار کلے۔صدہ-بالشخیل اور سنگینہ کے درمیان بھی جھڑپیں اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مقامی انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں اور مقامی مشران کی کوششوں سے امن قائم ہو گیا ہے اور علاقے میں جنگ بندی کردی گئی ہے۔
