Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, July 27, 2024

پاکستان کی طرف سے افغانستان کے لیئے مذید امدادی سامان روانہ

الخدمت فاونڈیشن پاکستان نے افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لئے مذید پانچ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان انگوراڈہ بارڈر کےلٸے روانہ کردیا۔ پاک افغان کوآپریشن فورم کے اشتراک سے اب تک تقریبا3کروڑ روپے مالیت کا امدادی سامان صوبہ خوست اور پکتیکا کے زلزلہ زدگان کےلٸے بھیج چکے ہیں۔

افغانستان کے صوبہ خوست اور پکتیکا میں زلزلہ سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پر پاک افعان کوآپریشن فورم کے اشتراک سے الخدمت فاونڈیشن پاکستان کی جاب سےمذید پانچ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان انگوراڈہ بارڈر کے لٸے روانہ کردیا گیا جس میں ادویات،فوڈ پیکجز،خیمے،ترپالیں،کمبل اور دیگر امدادی اشیاء شامل ہیں ۔

پشاور سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لٸے امدادی سامان کی دوسری کھپ روانہ کرنے کے موقع پرالخدمت کے صوباٸی صدر خالد وقاص نے ہمراہ میڈیا کے نماٸندوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ھوٸے کہا کہ آج افغانستان کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لٸے الخدمت فاونڈیشن امدادی سامان کی دوسری کھپ روانہ کررہا ھے اور اب تک الخدمت فاونڈیشن پاک افغان کوآپریشن فورم کے اشتراک سے تقریبا تین کروڑ روپے مالیت کاامداد خوست اور پکتیکا کے زلزلہ سے متاثرہ افراد کی امداد کے لٸے روانہ کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ دونوں صوبوں میں ہماری امدادی ٹیمیں پہلے ہی پہنچ چکی ہیں اوران ٹیموں نے سروے کےبعد الخدمت نے متاثرہ علاقوں میں فوری ضرورت کی اشیاء کی ترسیل کا سلسلہ جاری رکھا ھے عنقریب ڈاکٹروں اور طبی عملہ پر مشتمل مذید میڈیکل ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں کے لٸے روانہ کر رہے ہیں۔انہوں نے معاشرے کے اہل خیر افراد سے اپیل کی ھے کہ افغانستان کے زلزلہ متاثرین کی امدادکے لٸے الخدمت فاونڈیشن کا ساتھ دیں تاکہ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے والے زلزلہ متاثرین کی مشکلات پر مشترکہ کاوشوں کے زریعے قابوپایا جاسکے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket