پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

پشاور :خیبرپختونخوا میں آج سے پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق
آج سہ پہر کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں آندھی ،ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ رواں ہفتے صوبے کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے ہلکی بارشیں ہونگی۔بارش اور ہوائیں چلنے سے صوبے میں گرمی کی شدت میں کمی آئیگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے کئی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج وسطی اور جنوبی پنجاب، بالائی سندھ، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہاراور بلوچستان کے کئی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket